: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،21جون(ایجنسی)اگر آپ جان بوجھ کر انکم ٹیکس کی چوری کے مرتکب پائے گئے تو آپ کو جیل جانا پڑسکتا ہے اور آپ کی جائداد ضبط ہوسکتی ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ نے آج اپنے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جان بوجھ کر انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے، انہیں حراست میں
لینے اور ان کے ضبط شدہ اثاثوں کو نیلام کرنے سے گریز نہ کریں۔ انکم ٹیکس محکمہ نے بتایا کہ جان بوجھ کر انکم ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس میں انکم ٹیکس ایکٹس کی دفعہ 276 سی (2) کے تحت کارروائی بھی شامل ہے جس کے تحت نادہندگان کو تین مہینہ سے تین سال تک کی سزا ہوسکتی ہے اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔